نئی دہلی: صاف ایندھن کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے بیٹری سے چلنے والے ریل انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔یہ انجن ریلوے کے جبل پور ڈویژن میں بنایا گیا ہے اور اس کا نام ‘نودوت’ رکھا گیا ہے ۔ یہ ڈبل موڈ میں کام کرتا ہے ۔وزیرریلوے پیوش گوئل نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے ‘نودوٹ’ کے کامیاب تجربہ کی اطلاع دی۔