ڈھاکہ ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بیٹسمین نے 48 چھکے اور 70 چوکے لگائے جس کی بدولت ٹیم نے 50 اوورس کے مقابلہ میں مجموعی طور پر 818 رنز اسکور کئے۔ بنگلہ دیش کے ڈومیسٹک کرکٹ میں سیکنڈ ڈیویژن کے 50 اوورس کے مقابلہ میں مجموعی طور پر 818 رنز اسکور کئے گئے ہیں۔ نارڈ بنگال کرکٹ اکیڈیمی نے یہ مقابلہ 46 رنز سے جیتا جیسا کہ اس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 432 رنز اسکور کئے جس کے جواب میں ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ اکیڈیمی نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز اسکور کئے۔ اس مقابلہ میں نارتھ بنگال کے بیٹسمینوں نے 27 چھکے مارے جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ کی ٹیم نے 21 چھکے مارتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ کلب کرکٹ آرگنائزر سید علی آصف نے کہا کہ یہ بالکل غیرمتوقع ہے کیونکہ میں ایک زمانہ سے ڈھاکہ کی ڈومیسٹک کرکٹ سے واقف ہوں اور کئی برسوں سے میں ان مقابلوں کا مشاہدہ بھی کررہا ہوں لیکن اس طرح کبھی بھی نہیں ہوا ہے ۔ بنگلہ دیش ڈومیسٹک مقابلے عام طور پر غیرمعمولی ہوتے ہیں لیکن ایسا نتیجہ ماضی میں کبھی دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔ ڈومیسٹک مقابلوں کے اس طرح کے نتائج پر اکثر شبہ ظاہر کیا جاتا ہے لیکن یہ مقابلہ بالکل ہی مختلف رہا۔