دبئی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سے بیٹسمین کی اصطلاح صنفی امتیاز سے بالاتر بیٹر سے تبدیل کرے گی۔تفصیلاتکے مطابق آئی سی سی نے اپنے بیان میں برسوں سے مستعمل اصطلاح تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔لارڈز کے میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) 1787 میں اپنے قیام سے اب تک کرکٹ کے قوانین بنانے کا سپریم ادارہ ہے اورگزشتہ ماہ خواتین کی کرکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قوانین میں تبدیلی کی تھی۔آئی سی سی کے قائم مقام سربراہ جیف الارڈیس نے کہا ہے کہ آئی سی سی ہمارے چینلز میں بعض اوقات بیٹرکا استعمال کررہی ہے اور ہم ایم سی سی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ اس کو باقاعدہ کرکٹ کے قوانین میں نافذ یا جائے اور ہم اس کو اپنے ٹورنمنٹس میں قانون کے طور پر استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے کھیل میں قدرتی جدت ہے اور اب ہمارے بیٹرزصنفی امتیاز سے آزاد ہیں اسی طرح جیسے بولرس، فیلڈرس اور وکٹ کیپرز ہیں۔