بیٹنگ ایپ کیس ‘ پوچھ تاچھ کیلئے ترنمول کی سابق ایم پیممی چکرورتی، اداکارہ اروشی روتیلا کی طلبی

   

نئی دہلی ۔14؍ستمبر( ایجنسیز )ترنمول کی سابق ایم پی ممی چکرورتی اور اداکار اروشی روتیلا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک مبینہ غیر قانونی بیٹنگ ایپ کیس کے سلسلے میں ان کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔چکرورتی کو پیر کو مرکزی ایجنسی کے دہلی ہیڈکوارٹر میں آنے کو کہا گیا ہے جبکہ راؤتیلا ایک دن بعد منگل کو بیٹنگ ایپ 1xBet کے سلسلے میں ای ڈی کے روبرو پیش ہونگی ۔یہ پیش رفت 1xBet کیس میں جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہے جہاں مالی جرائم کی تحقیقات کرنے والی ایجنسی اس سے قبل کئی اداکاروں اور کرکٹرز سے پوچھ تاچھ کر چکی ہے۔ایجنسی متعدد کیسوں کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں غیر قانونی بیٹنگ ایپس شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے متعدد لوگوں اور سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دیا ہے یا ٹیکسوں کی کافی رقم چوری کی ہے۔
اس معاملے میں ED ممکنہ طور پر چکرورتی سے 1xBet کے ساتھ ان کی مبینہ شمولیت کے بارے میں پوچھے گی۔ ایک آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم جس پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا الزام ہے۔ایجنسی کرکٹر سریش رائنا سمیت کئی ہائی پروفائل افراد کے پلیٹ فارم سے مبینہ روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔