بیٹنگ صف بندی کا فیصلہ ہنوز باقی : روہت

   

نیو یارک۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ انہوں نے ہفتہ کو وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 60 رنزکی آرام سے جیت درج کرنے کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے اپنی بیٹنگ لائن اپ کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مستقل اوپنر یشسوی جیسوال کپتان کے ساتھ اننگز شروع کرنے کے لیے میدان میں نہیں آئے کیونکہ وکٹ کیپر سنجو سیمسن نے روہت کے ساتھ اننگز کا آغازکیا۔ سیمسن (1رن) نے اننگز کو مایوس کن ۔ رشبھ پنت نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے آئے کیونکہ ویرات کوہلی بیٹنگ کرنے نہیں آئے تھے۔ 14 ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد قومی رنگ میں واپسی کرتے ہوئے، پنت نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ریٹائر ہونے سے پہلے چار چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادیو اور ہاردک پانڈیا نے بھی بالترتیب 18 گیندوں پر 31 اور 23 گیندوں پر40* رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی، جس نے ٹیم کو 20 اوورز میں 182/5 تک پہنچا دیا۔ چیزیں جس طرح چلی اس سے کافی خوش اور مقابلے کے ساتھ ہم جو چاہتے تھے وہ حاصل کیا۔ مقامی حالات کی عادت ڈالنا اہم ہے۔ نیا مقام، نیا گراؤنڈ اور ڈراپ ان پچ سب سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے ۔ بیٹنگ لائن اپ کو ابھی تک ٹھیک نہیں کیا، ہم چاہتے تھے کہ زیادہ تر کھلاڑی بیٹنگ کا موقع پاسکیں روہت نے ان خیالات کا اظہار کیا جنہوں نے مقابلے میں 19 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ بولنگ کے شعبے میں فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے دو ابتدائی وکٹیں لے کر مخالفین کو میچ میں بیک فٹ پر کھڑاکردیا۔ وہ اپنے تین اوورز میں 2-12 کے اعداد و شمار کے ساتھ شاندار رہے جبکہ شیوم دوبے نے بھی اپنے تین اوورکے اسپیل میں دو وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں 122/9 تک محدود کیا۔ روہت نے ارشدیپ کی بولنگ کی تعریف کی اور ٹورنمنٹ کے لیے ان کی ٹیم میں حمایت کی۔ روہت نے کہا اس نے ہمیں دکھایا ہے ۔ ہمارے یہاں اچھے 15 کھلاڑی ہیں، بس حالات کے مطابق بہترین کھلاڑیوں کو چننے کی ضرورت ہے،” روہت نے کہا۔ ہندوستان 5 جون کو نیویارک میں آئرلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا۔