بیٹھ جایئے چاچا ، وارث پٹھان پر سوارا بھاسکر کا طنز

,

   

٭ اداکارہ سوارابھاسکر نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان کے حالیہ متنازعہ بیان پر تنقید کی ہے۔ پٹھان نے 16 فبروری کو کلبرگی (گلبرگہ) میں منعقدہ مخالف سی اے اے ریالی سے خطاب میں ریمارک کیا تھا کہ ’’یاد رکھیں ! ہم 15 کروڑ ہیں لیکن 100 کروڑ پر بھاری ہوسکتے ہیں۔‘‘ اس پر ردعمل میں سوارا نے ٹوئیٹ کیا : ’’بیٹھ جایئے چاچا، اگر آپ کچھ اچھی بات نہیں کہہ سکتے تو کچھ مت کہئے ۔ احمقانہ ، غیرذمہ دارانہ اور نہایت قابل مذمت بیان دیا ہے۔ اس طرح کی باتیں تحریک کو صرف نقصان پہنچا سکتی ہے‘‘۔پٹھان کے 15 کروڑ اور 100 کروڑ والے ریمارک پر ہر طرف سے تنقیدیں ہورہی ہیں۔ بالی ووڈ کی نامور شخصیت مہیش بھٹ نے سابق ایم ایل اے کو مشورہ دیا ہیکہ فوری معذرت خواہی کرلیں۔