بیٹیوں کو بی جے پی لیڈروں سے بچائیں:کانگریس

   

نئی دہلی: بی جے پی ایم ایل اے و سابق وزیر اور کمیشن برائے پسماندہ طبقات کے چیئرمین گوری شنکر بسن پرایک تقریب میں نابالغ لڑکیوں کو نامناسب طریقے سے چھونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ منظرکیمرے میں ریکارڈ ہوگیا اور اسے مدھیہ پردیش کانگریس نے ٹویٹر پر شیئر کیا۔ یہ کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔اس ویڈیو میں رکن اسمبلی کی جانب سے لڑکیوں کوغیرمناسب انداز میں چھوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید برہمی کا اظہارکیا جارہا ہے۔ صارفین اپنے کامینٹس میں کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی ایم ایل اے، سابق وزیر، پسماندہ طبقات کمیشن کے چیئرمین گوری شنکر بسن لڑکیوں کے ساتھ شرمناک کام کر رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس نے لکھا بیٹیوں کو بی جے پی لیڈروں سے بچائیں۔