’آپریشن سندور‘ میں سرگرم رول قابل فخر ،
ہمارا خاندان وطن پر قربان ہونے تیار
حیدرآباد۔ 8 مئی (سیاست نیوز) ’’آپریشن سندور‘‘ میں حصہ لینے والی کرنل صوفیہ قریشی کے والد تاج قریشی نے اپنی بیٹی پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان آرمی کے ذریعہ وطن کی خدمت انجام دیتا رہا ہے۔ میرے دادا، والد اور وہ خود فوج میں خدمات انجام دیئے۔ وطن کی حفاظت کیلئے میری بیٹی نے اپنی جان داؤ پر لگادی اور دشمن ملک پاکستان کو سبق سکھایا جس پر مجھے اور میرے خاندان کو صوفیہ قریشی پر ناز ہے۔ مجھے اب بھی اگر موقع ملتا ہے تو وہ پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان کو اس سرزمین پر برقرار رہنے کا اخلاقی حق بھی نہیں ہے۔ دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والا پاکستان خود دہشت گردی کا شکار بنتا جارہا ہے۔ تاج قریشی نے مزید کہا کہ ہمارے لئے مذہب سے پہلے ملک عزیز ہے۔ ملک کی سلامتی کیلئے ہم اپنی زندگیاں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔2