قتل کے بعد تینوں نے سکنڈ شو فلم بھی دیکھی ۔ ملزمین گرفتار کرلئے گئے
حیدرآباد /10 جولائی ( سیاست نیوز ) میڑچل ملکاجگیری ضلع کے گھٹکیسر منڈل میں بیٹی نے ماں اور عاشق کے ساتھ مل کر اپنے ہی باپ کا قتل کردیا ۔ یہ افسوسناک واقعہ نے انسانیت کو تار تار کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گھٹکیسر کے بدولا باڑ تالاب میں ایک شخص کی نعش 7 جولائی کو دستیاب ہوئی ۔ نعش کو تالاب سے نکالا گیا تو جسم پر زخموں کے نشان تھے جس پر پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تو پتہ چلاکہ وی لنگم 45 سالہ ساکن کواڑی گوڑہ کے طور پر شناخت کی گئی جس کے بعد پولیس نے اس کے افراد خاندان سے ربط پیدا کیا تو متوفی کی بیوی 40 سالہ شاردا اور بیٹی 25 سالہ منیشا نے پولیس کو بتایا کہ متوفی نشہ کی حالت میں اکثر لوگوں سے جھگڑا کیا کرتا تھا وہ 6 جولائی کو گھر سے گیا اور رات کو واپس نہیں آیا ۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر تالاب کے اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی تب حقیقت سامنے آئی ۔ بیٹی شاردا جو شادی شدہ تھی ۔ اس کے شوہر کے دوست محمد جاوید 24 سالہ سے ناجائز تعلقات تھے جس کا علم شوہر کو ہونے پر شوہر نے منیشا کو چھوڑ دیا تھا ۔ جس کے بعد وہ اپنے عاشق جاوید کے ساتھ مولا علی میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھی جو اس کے باپ لنگم کو پسند نہیں تھا جس کے بعد لنگم کا شاردا کے ساتھ جھڑا ہوا کرتا تھا ۔ جس کے بعد شاردا اور بیٹی منیشا نے لنگم کا قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور لنگم کو شراب میں نیند کی گولیاں ملاکر دے دی جس کے بعد وہ پینے سے گہری نیند میں چلا گیا ۔ تب شاردا ، منیشا اور جاوید نے مل کر 5 جولائی رات کو تکیہ سے اس کا تلا گھونٹ کر قتل کردیا اور سکینڈ شو فلم دیکھنے گئے اور کیاب بک کیا ۔ ڈرائیور نے پوچھا تو بتایا کہ وہ نشہ میں دھت ہے اور بے ہوش ہوگیا ہے جس کیلئے اسے کار کی ڈکی میں رکھ رہے ہیں۔ تینوں نے کار کو بدولا باڈ کے مقام تک گئے اور نعش کو اتار لیا اور تالاب میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ ش