اسلام آباد۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ اس وقت اپنا ٹی وی توڑ دیا جب ان کی بیٹی کو انڈین شو دیکھنے کے بعد آرتی کی نقل کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ ویڈیو میں کئی پاکستانیوں کو آفریدی کے ریمارک کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید بتایا کہ اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ ہندوستانی ڈراموں کا بچوں کے ساتھ نہیں بلکہ اکیلے دیکھے۔