٭ امریکہ کی ایلزیبتھ فیڈلے نے اپنے ڈسمبر 2019ء کے ایک فیس بک پوسٹ میں تحریر کیا ہیکہ 2015ء میں اس نے کرسمس کے موقع پر اپنی بیٹی کو ایک گڑیا بطور تحفہ دی تھی تاہم بعدازاں اسے یہ پتہ چلا کہ گڑیا کے اندر کوکین (منشیات) بھری ہوئی ہے۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایلزیبتھ نے گڑیا کے خدوخال بدلنے کیلئے اسے ایک ’’ڈول ہاسپٹل‘‘ روانہ کیا تھا۔ ایلزیبتھ نے بتایاکہ ایک سراغ رساں نے بعدازاں اسے گڑیا میں منشیات موجود ہونے کی اطلاع دی۔