بیٹی کی بے رخی سے دلبرداشتہ ماں کی خودکشی

   

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیٹی کی بے رخی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 47 سالہ ریحانہ بیگم نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق ریحانہ بیگم نے گذشتہ روز ان کی چھوٹی بیٹی عرشیہ بانو کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا تھا ۔ ریحانہ بیگم جل پلی علاقہ کے ساکن عبدالجبار کی بیوی تھی ۔ ان کی چھوٹی بیٹی گذشتہ چند روز سے سیل فون پر بہت زیادہ مصروف رہتی تھی اور یہ بات ریحانہ بیگم کو پسند نہ تھی جس کے سبب اس خاتون نے بیٹی کو تاکید کی تھی جس کے بعد بیٹی نے ماں سے بات کرنا بند کردیا اور اس بات سے صدمہ کا شکار شدید دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔