ممبئی ۔ ابھیشیک بچن ان دنوں اپنی فلم ‘آئی وانٹ ٹو ٹاک’ کی سرخیوں میں ہیں لیکن اس فلم کے ساتھ سبھی ابھیشیک کی ذاتی زندگی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے تعلقات پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم دونوں میں سے کوئی بھی اپنے رشتے کے حوالے سے آنے والی خبروں پر خاموشی توڑنے کو تیار نہیں۔ اس دوران ابھیشیک کی کئی ایسی حرکتیں دیکھی گئی ہیں جس کے بعد لوگوں نے یقین کرنا شروع کر دیا ہے کہ ایش اور ان کے درمیان کچھ اچھا نہیں چل رہا ہے۔دریں اثناء ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی بیٹی آرادھیا نے اپنی 13ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر سبھی کو توقع تھی کہ ابھیشیک اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ ضرور نظر آئیں گے لیکن ایک ساتھ دیکھے جانے تو درکنار سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد بھی نہیں دی۔جس کے بعد ابھیشیک اور ایشوریہ کی علیحدگی کوایک نئی بحث مل گئی ہے اور مداحوں نے اس پر تبصرے شروع کردئے ہیں۔