بیٹی کی شادی کے بعد تاجر باپ کا دیوالیہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی :ہندوستان کے ’اسٹیل کِنگ‘کہلانے والے لکشمی مِتل کے بھائی اور لندن کے معروف ہندوستانی نژاد تاجر پرمود متل دیوالیہ ہوگئے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق لندن کی ایک عدالت نے پرمود متل کو دیوالیہ قرار دیا ہے جب کہ وہ 130 ملین برطانوی پاؤنڈز کے مقروض بھی ہیں ۔ خیال رہے کہ دیوالیہ ہونے والے پرومود متل نے 2013 میں اپنی بیٹی کی شادی میں 50 ملین پاؤنڈ سے زائد خرچ کئے تھے۔رپورٹ کے مطابق پرمود متل بھاری قرض میں اس وقت پھنسے جب انہوں نے 14سال قبل ایک بوسنیائی کمپنی کے قرضے کے لیے ضمانت دی تھی تاہم وہ کمپنی 166 ملین ڈالر کا قرض اداکرنے میں ناکام رہی۔ پر مود متل کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے والد کا 170 ملین پاؤنڈ کا قرض بھی اداکرنا ہے جب کہ ان کے ذمہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔