بیٹی کی عصمت ریزی پر باپ گرفتار

   

بنڈا (یوپی)۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق ایک 16 سالہ لڑکی جانے والی پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی کہ اس کے باپ نے نہ صرف مارپیٹ کی بلکہ اس کی عصمت ریزی بھی کی۔ لڑکی کی شکایت پر ملزم باپ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ اس سے قبل بھی جب وہ لیبر کا کام کیلئے اپنے باپ کے ساتھ راجستھان گئی تھی تو اس کے باپ نے وہاں پر بھی اس کی عصمت ریزی کی تھی۔ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ ابھی وصول ہوئی ہے۔