بیٹی کی لومیاریج پر دلبرداشتہ ماں کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ بیٹی کی لو میریج سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ اے رادھیکا جو شانتی نگر حیات نگر علاقہ کے ساکن جانکی راملو کی بیوی تھی۔ رادھیکا بس کنڈکٹر تھی ۔ تین ماہ قبل اس خاتون کنڈکٹر کی بیٹی نے لو میریج کی تھی اس بات سے رادھیکا شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ 23 فروری کو رادھیکا مکان میں تنہا تھی اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ دو دن سے رادھیکا دکھائی نہ دینے پر تشویش کا شکار پڑوسیوں نے جب اس کے مکان میں دیکھا تو وہ پھانسی پر لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔