حیدرآباد /13 جون (سیاست نیوز) بیٹی کی موت سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ چندا نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ لکشمی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس خاتون لکشمی ڈیفنس کالونی علاقہ کے ساکن سائی بابا کی بیوی تھی دو ماہ قبل اس خاتون کی بیٹی کی موت ہوگئی تھی اور تب سے خاتون تنہائی اور پریشانی کا شکار تھی ۔ بیٹی کے غم میں دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔