حیدرآباد۔/28 ستمبر، ( سیاست نیوز) بیٹی کی موت سے دلبرداشتہ باپ نے خودکشی کرلی۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 45 سالہ پرساد نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پرساد پیشہ سے چوکیدار تارناکہ علاقہ کا ساکن 12 ستمبر کو اس کی بیٹی کی موت ہوگئی تھی اور وہ تب سے پریشان تھا۔ بیٹی کی موت سے یہ شخص شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔