بیٹی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر شاہد آفریدی برہم

   


اسلام آباد: پاکستان کیلئے 20 سالوں تک کرکٹ کھیلنے والے شاہد آفریدی نے ون ڈے میں آٹھ ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایل پی ایل میں جافنا اسٹیلینس کے خلاف انہوں نے طوفانی نصف سنچری بنائی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ان دنوں کافی غصے میں ہیں۔ آفریدی کی شکایت ہے کہ ان کی بیٹی کو لے کر سوشل میڈیا پر مسلسل جھوٹب خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ آفریدی کے مطابق لوگ افواہ اڑا رہے ہیں کہ ان کی بیٹی بیمار ہے اور اسپتال میں بھرتی ہے۔ پاکستانی ٹی وی چینل جیو ٹی وی کے مطابق آفریدی نے اس معاملہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کو زیادہ ذمہ دار ہونے کی ضرورت ہے اور وہ ایسی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی بیمار نہیں ہے۔