حیدرآباد14نومبر(یواین آئی) قرض کے معاملہ پر جھگڑے کے بعد بیٹے نے باپ کا قتل کردیا۔یہ واردات ضلع نظام آباد میں کل شب پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق 45سالہ پوشیٹی کو اس کے بیٹے سائلو عرف چھترپتی نے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ یہ معاملہ پیر کو اس وقت سامنے آیا جب اس نے قتل کے بعد پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔پولیس نے بتایا کہ پوشیٹی کا قرض کے معاملہ پر جھگڑا ہونے پر اس نے اپنے باپ کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔