حیدرآباد ۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد مائیکے آجانے والے شخص نے والدہ کو زہر دینے کے بعد خودکشی کرلی ۔ مشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 42سالہ ستیہ نارائنا نے اس کی والدہ 60سالہ لیلاوتی کو زہر دینے کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ ماں بیٹے نے شراب میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا ۔ ستیہ نارائنا جڑچرلہ کا متوطن تھا جو گذشتہ دنوں اس کی بیوی نے جھگڑے کے بعد اپنے والدین کے یہاں مشیرآباد آگیا تھا ۔ کل رات وہ شراب کی دو بوتلیں لیکر گھر پہونچا اور والد سے مرغ لانے کی خواہش کی جب اس کا والد واپس پہونچا تو ماں بیٹا دونوں مدحوش تھے ۔ جب صبح اس کے والد نے دونوں کو جگانے کی کوشش کی تو انہیں مردہ پایا ۔ مشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔