حیدرآباد۔/26 جنوری، (سیاست نیوز) بیٹے کو اطلاع دینے کے بعد باپ نے خودسوزی کرلیا۔ سائبر آباد کے علاقہ ڈندیگل میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 41 سالہ پی نارائنا نے خود سوزی کرلی۔ گوپی نارائنا ملم پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے کل بیٹے کو فون کرتے ہوئے اپنی فریاد سنائی اور بتایا کہ وہ خودکشی کررہا ہے۔ اس بات کو سننے کے بعد بیٹا فوری والد کے پاس پہنچا لیکن اس وقت تک گوپی نارائنا نے خود سوزی کرلی تھی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع