حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حادثات سے سر کو محفوظ رکھنے میں ہیلمیٹ کا اہم رول ہوتا ہے ۔ تمام حادثات اور اموات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لینے کے بعد حکومتوں کی جانب سے ٹو وہیلر گاڑی چلانے والوں کے لیے ہیلمیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس کی قانون سازی بھی کی گئی ہے ۔ پولیس کی جانب سے شہر حیدرآباد کے بعد اضلاع میں شعور بیداری مہم چلانے کے بعد ہیلمیٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کئے جارہے ہیں ۔ باوجود اس کے عوام بالخصوص نوجوانوں کی جانب سے ہیلمیٹ کے لزوم کو نظر انداز کرتے ہوئے تیز رفتار دو پہیوں کی گاڑیاں چلائی جارہی ہے جو حادثات کا شکار ہونے کے ساتھ اموات بھی ہورہی ہیں ۔ تصویر میں نظر آنے والے ارتھی جلوس میں ایک شخص کی جانب سے ہیلمیٹ دکھائی جارہی ہے ۔ ضلع کھمم پینویلی منڈل میں ایک 18 سالہ نوجوان سائی سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ، ٹو وہیلر گاڑی چلانے کے دوران ہیلمیٹ کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے اس کا سر شدید زخمی ہوجانے کی وجہ سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی جس پر اس کے والد ہری نے بیٹے کی ارتھی جلوس میں ہیلمیٹ دکھاتے ہوئے عوام کو ہیلمیٹ استعمال کرنے کا پیغام دے رہا ہے ۔۔ ن