حیدرآباد۔ 10 فروری (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے ایک سابقہ روڈی شیٹر کو فلمی انداز میں عین اس وقت گرفتارکرلیا جب اس کے بیٹے کی شادی ہونے والی تھی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سابقہ روڈی شیٹر سرینو کی گرفتاری سے شادی کی تقریب میں سنسنی پھیل گئی۔ اس گرفتاری میں سیاسی اثر و رسوخ کے کار فرما ہونے کا رشتہ داروں نے شبہ ظاہر کیا اور رکن اسمبلی اور وزیر پر سازش کا الزام لگایا ہے۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ سابق روڈی شیٹر سرینو نے قبل از وقت گرفتاری ضمانت حاصل کرلی تھی تاہم سیاسی دباؤ اور وزیر اور رکن اسمبلی کے دباؤ کے آگئے پولیس نے قبل از وقت ضمانت کو بھی نظرانداز کردیا اور سیاسی اشاروں پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ سرینو کو اراضی تنازعہ کے معاملہ میں ملوث ہونے اور روکاوٹ پیدا کرنے کی صورت میں گرفتار کرنے کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ ع