شنگھائی: چین میں ایک ادھیڑ عمر شخص کو اپنے 29 سالہ بیٹے کے غیر شادی شدہ ہونے پر اتنی شرمندگی ہوئی کہ وہ زہر کھا کر ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا۔خبروں کے مطابق، 22 جنوری کے روز ایک ادھیڑ عمر شخص نے شنگھائی ریلوے اسٹیشن پر تعینات سکیوریٹی گارڈ کے ہاتھ میں کاغذ کا ٹکڑا تھماتے ہوئے کہا کہ اس نے ’دوا‘ کی بہت زیادہ خوراک لے لی ہے؛ اور یہ کہتے ہی وہ بے ہوش ہوگیا۔کاغذ کا یہ پرزہ دراصل ایک خط تھا جو اس نے اپنے 29 سالہ بیٹے کو لکھا تھا۔چینی میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ اس شخص کا نام کیا تھا البتہ اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ اس کی عمر 55 سال کے لگ بھگ تھی۔