حیدرآباد17مئی (یواین آئی)بیٹے کی موت پر سکتہ سے دوچار ماں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے اچولاپور گاوں کا رہنے والا پانچویں جماعت کا طالب علم 11سالہ رام چرن تالاب میں غرق ہوگیا۔بیٹے کی موت کی اطلاع پاکر اس کی ماں راجیشوری مسلسل رونے لگی اور وہ کھانا بھی نہیں کھارہی تھی۔روتے روتے وہ بے ہوش ہوگئی جس پر اس کو اسپتال منتقل کیاجارہاتھا کہ راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔سمپت اپنے خاندان کی کفالت کے سلسلہ میں مدد کرتا تھا۔