حیدرآباد 16اکتوبر(یواین آئی) بیٹے کی موت پرمایوس جوڑے نے بیٹی کوقتل کرکے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ منچریال ضلع کے راجیونگرمیں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق چکرورتی (36)، جو آٹو رکشا ڈرائیور تھانے اپنی بیوی دیویا (32) کے ساتھ بیٹی دکشیتا کو کیڑے مار دوا دی۔ اس کے بعد انہوں نے خود بھی زہر استعمال کیا۔ انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ دکشیتا کی موت ہوگئی، بعد ازاں دویا اور پھر چکرورتی بھی جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ جوڑا دو ماہ قبل اپنے 12 سالہ بیٹے پون کی موت کے بعد شدید افسردگی کا شکار تھا۔