حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بیٹے کی موت کے غم کو برداشت نہ کرکے کھمم ضلع میں ایک باپ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ستو پلی میں پیش آیا جہاں 15 ڈسمبر کو سائی بھانو پرکاش نامی نوجوان نے کیڑے مار ادویات کا استعمال کرکے خودکشی کرلی تھی۔ اس کے والد نے آج بیٹے کے غم میں خود کو ہلاک کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رام بابو کا خاندان کھمم میں مقیم ہے۔ ایک مقامی خانگی اسکول میں فرزند سائی دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔14 ڈسمبر کو وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ سالگرہ کی تقریب میں حصہ لیا۔سالگرہ منانے پر اسکول انتظامیہ نے طلبہ کی سرزنش کی اور ایک ہفتہ تک کیلئے معطل کردیا۔ اسکول کی کارروائی سے دلبرداشتہ نے خودکشی کرلی۔ حیدرآباد کو علاج کیلئے منتقلی کے باوجود وہ 16 ڈسمبر کو جانبر نہ ہوسکا۔ فرزند کی آخری رسومات ستو پلی میں ادا کرنے کے بعد رام بابو رات 11 بجے مکان سے روانہ ہوا ۔ گھر واپس نہ آنے پر گھر والوں نے تلاش کیا۔ صبح کے وقت رام بابو علاقہ میں درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا جہاں بیٹے کی آخری رسومات ادا کی گئی تھی۔ بیٹے کے غم میں باپ کی موت کے واقعہ نے سارے گاؤں میں غم کا ماحول پیدا کردیا ۔ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ر