بیٹے کی گرفتاری پر دلبرداشتہ باپ کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/26جولائی، ( سیاست نیوز) بیٹے کی گرفتاری سے دلبرداشتہ باپ نے خودکشی کرلیا۔ ٹپہ چبوترہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 65 سالہ شخص وینکٹیش نے پھانسی لے کر خودکشی کرلیا۔ جعفر گوڑہ ٹپہ چبوترہ علاقہ کا ساکن یہ شخص ضلع نظام آباد کا متوطن بتایا گیا ہے جو دو سال قبل شہر منتقل ہوا تھا۔ نظام آباد میں قرض داروں کے خوف سے وینکٹیش حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا۔ اس نے ایک ٹریکٹر خریدا تھا جس کے لئے حاصل شدہ قرض ادا کرنے میں ناکام ہوگیاتھا۔ گزشتہ روزکسی معاملہ میں نارسنگی پولیس نے اس شخص کے بیٹے کو حراست میں لیا تھاجس پر دلبرداشتہ شخص نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ٹپہ چبوترا نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔