بیٹے کے جھگڑے سے دلبرداشتہ باپ کی خودکشی

   


حیدرآباد 29 اگسٹ (سیاست نیوز) بیٹے کے جھگڑے سے دلبرداشتہ باپ نے خودکشی کرلی۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 52 سالہ شخص وینکٹیش نے خودکشی کرلی۔ وینکٹیش پیشہ سے سیول کنٹراکٹر بتایا گیا ہے جو سرور نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ کل اس شخص کے بڑے بیٹے ہمنت سائی ناتھ نے اس سے جھگڑا کیا، بات بات میں باپ سے جھگڑا کرتے ہوئے اس کے خلاف ہوگیا۔ اس بات سے شدید دلبرداشتہ شخص وینکٹیش نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع