پولیس کانسٹبل کے خلاف کارروائی کرنے وزیر داخلہ محمود علی کی ڈی جی پی کو ہدایت
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : وزیر بلدی نظم و نسق تلنگانہ کے ٹی آر نے ایک پولیس کانسٹبل کی جانب سے ایک باپ کی اس کے بچہ کے سامنے بے رحمانہ پٹائی کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس پولیس کانسٹبل کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا وزیر داخلہ محمد محمود علی اور ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی کو ہدایت دی ۔ ایک باپ اپنے بچے کے ساتھ جارہا تھا کسی بات پر اس کی پولیس سے بحث و تکرار ہوگئی ۔ پولیس کانسٹبل اس شخص کی بے رحمانہ پٹائی کردی ۔ بچہ رو رو کر اپنے باپ کو نا مارنے کی پولیس سے التجا کررہا تھا ۔ کسی نے یہ ویڈیو کو سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹیوٹر پر شیئر کردیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا ۔ جس پر کے ٹی آر نے بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کانسٹبل پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ محکمہ پولیس کا سارا عملہ ایک منٹ کے سکون کے بغیر سارا وقت سڑکوں پر گذار رہا ہے ۔ ایسے چند پولیس کانسٹبلس کی وجہ سے سارا محکمہ بدنام ہورہا ہے ۔ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کرواتے ہوئے کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔۔