بیڈ منٹن اولمپک کوالیفکیشن کے شیڈول کا اعلان

   

لندن ۔28 مئی(سیاست ڈاٹ کام) بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے اولمپک کوالیفکیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ اولمپک کوالیفکیشن کے مقابلے مارچ اپریل میں کورونا کے باعث ملتوی ہوئے تھے۔فیڈریشن نے کہا ہے کہ کوالیفکیشن مقابلے2021 کے پہلے 17 ہفتوں میں مکمل ہوں گے۔بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے جو پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں وہ برقرار رہیں گے۔ پوائنٹس ٹوکیو اولمپکس رینکنگ لسٹ کے لیے کارآمد ہوں گے۔