بیڑ سرپنچ قتل کیس کے ملزموں کو جیل میں خصوصی سہولیات دینے کا الزام

   

ممبئی : مہاراشٹرا بی جے پی کے رکن اسمبلی سریش دھس نے الزام لگایا کہ بیڑ ضلع جیل میں سرپنچ سنتوش دیشمکھ قتل کیس کے ملزمان کو وی آئی پی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں ایئر کنڈیشنڈ کمرہ اور خصوصی کھانے کا انتظام شامل ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقدمے کے ملزمان کو دیگر اضلاع کی جیلوں میں منتقل کیا جائے تاکہ انہیں خصوصی سہولیات نہ مل سکیں۔قابل ذکر ہے کہ سرپنچ سنتوش دیشمکھ کو 9 دسمبر 2023 کو مبینہ طور پر اس وقت اغوا کرکے قتل کر دیا گیا تھا، جب وہ ایک انرجی کمپنی کے خلاف تاوان وصولنے کی کوششوں کی مخالفت کر رہے تھے ۔ اس معاملے میں این سی پی لیڈر اور سابق ریاستی وزیر دھننجے منڈے کے معاون والمک کراڑ سمیت 8 افراد کو مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (ایم سی او سی اے ) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔