بیکانیر میں زلزلہ کے جھٹکے

   

بیکانیر 13اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے بیکانیر میں آج صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق صبح 10 بج کر 36 منٹ پر آئے زلزلہ کی شدت ریکٹرا سکیل پر 4.5 تھی۔ زلزلہ کا مرکز زمین سے دس کلومیٹر نیچے تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور آپس میں ایک دوسرے سے پوچھتے رہے کہ زلزلہ آیا ہے ۔