بیکانیر والا کے 200 ویں آوٹ لیٹ کا آرام گڑھ پر قیام

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : بیکانیر والا ایک ایسا نام ہے جو ان دنوں ہندوستانی مٹھائیوں اور اسناکس کے لیے مشہور ہے ۔ اس کا آغاز 1905 میں ہوا ۔ اس نے ابتداء میں چھوٹی مٹھائی کی دوکان سے شروعات کی ۔ اس کے ساتھ میں بیکانیر نمکین بھنڈار کے نام سے پرانے شہر کے علاقے کوٹ گیٹ کے پاس سری لال چند اگروال نے اس کا آغاز کیا ۔ ابتداء میں چند مٹھائیاں اور نمکین فروخت کیا کرتے ۔ اس کا ذائقہ بیکانیری مقبول ہوتا گیا ۔ ان کے دو بھائی بھی 1950 میں اپنی دوکان پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں شروع کئے ۔ چنانچہ بیکانیر والا روایتی ہندوستانی مٹھائیوں میں مقبول عام برانڈ ہے ۔ یہ صد فیصد ویجیٹرین ہے اور ملٹی کزائن کے علاوہ QSR طرز میں مشروبات کی پیشکش کررہے ہیں ۔اس کی جانب سے آرام گڑھ ، راجندر نگر ، حیدرآباد میں نیا آوٹ لیٹ قائم کیا گیا ۔ یہ آوٹ لیٹ زائد از 8 ہزار مربع فیٹ پر قائم ہوا ہے ۔ سال 2024-25 میں زائد از 50 آوٹ لیٹس کے قیام کا یہ منصوبہ رکھتے ہیں ۔ آرام گڑھ پر یہ 200 واں آوٹ لیٹ ہے ۔۔