کوپل (کرناٹک)۔ 3 جون (ایجنسیز) کرناٹک کے ضلع کوپل میں ایک لرزہ خیز واقعہ نے پورے علاقہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سات افراد نے ایک نوجوان کا تعاقب کر کے اسے بیکری میں گھس کر قتل کر دیا۔مقتول کی شناخت چنپا نارینال کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعاقب سات حملہ آوروں نے شکاری چاقوؤں اور لاٹھیوں کے ساتھ کیا۔ نوجوان جان بچانے کیلئے ایک قریبی بیکری میں داخل ہوا، لیکن حملہ آور باز نہ آئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تین افراد بیکری میں داخل ہوئے اور لاٹھیوں اور چاقوؤں سے چنپا پر حملہ کر دیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔