بیک ویل کیک ہاؤزٹولی چوکی کے دم کے روٹ کی ہرجگہ دھوم

   

شوگر فری اور’ گڑ کیسر ‘دو نئی قسم کے روٹ متعارف

حیدرآباد۔12 ؍جولائی ۔ حیدرآبادی فطری طور پر لذت کام و دہن کے ذوق میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ بیرونی ڈشس جب حیدرآبادیوں کے ہاں پہنچی تو انہوں نے اس کی تیاری کی ترکیب اور اس میں استعمال کئے جانے والے اجزاء میں اتنا کچھ اضافہ کردیا کہ وہ اصل شئے سے زیادہ لذیذ اور ذائقہ دار بن گئیں اور لوگ اصل کو چھوڑ کر حیدرآباد میں تیار کردہ کھانے پینے کی ان اشیاء کے شیدائی ہوگئے۔ ایسا ہی کچھ دم کے روٹ کے ساتھ ہوا۔ حیدرآباد میں تیار کئے جانے والے دم کے روٹ کا ذائقہ دنیا میں کہیں نہیں ملتا اور بیک ویل کیک ہاؤز کے تیار کردہ دم کے روٹ کے مزے کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔ یوں تو حیدرآباد میں بہت سے بیکرس ماہ محرم میں خصوصی طور پر دم کے روٹ تیار کرتے ہیں مگر بیک ویل کیک ہاؤز کے تیار کردہ دم کے روٹ کا ذائقہ نہایت ہی منفرد ہے‘ یہی وجہ ہے کہ مختصر سے عرصہ میں نہ صرف حیدرآباد بلکہ دنیا میں جہاں جہاں حیدرآبادی بستے ہیں وہاں بیک ویل کے تیار کردہ ’اسپیشل دم کے روٹ‘ کا چرچا ہے۔ بیک ویل کیک ہاؤز ‘ ٹولی چوکی ‘ حیدرآباد نے دم کے روٹ کی تیاری کے روایتی طریقہ کو برقرار رکھا ہی ہے مگر اس کے اجزاء میں کچھ نئے اضافے کرتے ہوئے دم کے روٹ کو ایک نیا ذائقہ دیا ہے۔ بیک ویل کیک ہاؤز نے اسپیشل دم کے روٹ کے ساتھ ساتھ دو نئے انواع کے روٹ بھی تیار کئے ہیں۔ بیک ویل کے مینجمنٹ نے یہ محسوس کیا کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے ذائقہ دار کھانے پینے کی چیزیں بہت ہی کم میسر آتی ہیں جب کہ ان کا بھی دل کچھ زیادہ ہی چاہتا ہے کہ وہ بھی میٹھی چیزیں کھائیں‘ اس لئے بیک ویل نے ذیابیطس کے مریضوں اور ان لوگوں کے لئے جو ذیابیطس کا خدشہ لاحق ہوسکتا ہے‘ خصوصی طور پر ’شوگر فری دم کے روٹ‘ تیار کئے ہیں۔ یہ دم کے روٹ ذائقہ میں بالکل ویسے ہی لذیذ اور ذائقہ دار ہیں مگر ان کے استعمال سے جسم میں شکر کی مقدار نہیں بڑھے گی۔ اس کے علاوہ بیک ویل نے ’گڑ اور کیسر‘ سے تیار کردہ خصوصی دم کے روٹ بھی تیار کئے ہیں جو نوجوانوں میں بہت زیادہ پسند کئے جارہے ہیں۔ بیک ویل نے ماہ محرم میں زیادہ استعمال کے پیش نظر خصوصی طور پر دم کے روٹ تیار کئے ہیں جو مختلف اوزان میں بالکل تیار دستیاب ملتے ہیں۔ بیک ویل بیکری کے دم کے روٹ اور دوسری بیکری ایٹمس آپ گھر بیٹھے Swiggy اور Zomato سے بھی آرڈر کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون : 9700560856, 9700053131, 9849667610 پر ربط کیا جاجاسکتا ہے۔