بیگم بازار میں خاتون کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد۔/12 فروری، ( سیاست نیوز) بیگم بازار پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئی واردات میں کچرا چننے والی ایک خاتون کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔28 سالہ مقتول خاتون کا نام سلیمہ بتایا گیا ہے اور اس کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ یہ واقعہ بیگم بازار کے مشہور تجارتی علاقہ عزیز پلازہ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کو آج صبح پولیس کنٹرول روم کے ذریعہ یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون کی نعش اس کے کمرہ میں پڑی ہوئی ہے جس کے بعد بیگم بازار پولیس کی ایک ٹیم کلوز ٹیم کے ساتھ مقام واردات پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کوئی جان پہچان کے شخص نے ہی قتل کیا ہوگا ۔ خاطیوں کا پتہ لگانے کیلئے پولیس کی ٹیم سرگرم ہے اور علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے۔ ب