بیگم بازار میں چوکیدار کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) بیگم بازار کے علاقہ میں ایک چوکیدار نے خودکشی کرلی۔ بیگم بازار پولیس کے مطابق25 سالہ پرکاش نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پرکاش کل رات اپنے مکان تاخیر سے پہنچا اور بیوی سے ٹینٹ ہاوز کی چابی لے کر گیا اور اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پرکاش نیپال کا متوطن تھا جو اس کی بیوی سنگیتا کے ساتھ اولڈ فیل خانہ علاقہ میں رہتا تھا اور ایک اپارٹمنٹ میں بیوی کے ساتھ رہتا تھا اور چوکیداری کرتا تھا۔ کل وہ شہر میں اپنے کسی رشتہ دار یا پھر ساتھی سے ملاقات کیلئے گیا تھا اور رات دیر گئے اپنے مکان پہنچا۔ پولیس بیگم بازار ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔