بیگم بازار کانگریس امیدوار ٹی آر ایس میں شامل

   

حیدرآباد۔ بیگم بازار ڈیویژن کانگریس کے امیدوار وی جی پرشوتم نے رائے دہی سے دو دن قبل کانگریس پارٹی کو جھٹکا دیتے ہوئے ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وی جی پرشوتم نے اپنے فیصلہ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے قائد وکرم گوڑ پارٹی امیدواروں کو انتخابی مہم میں تنہا چھوڑ کر اپنے سیاسی مفادات کی خاطر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں پارٹی کے کوئی سینئر قائدین اسمبلی حلقہ گوشہ محل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں اور نہ ہی کوئی پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں، ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اس لئے وہ ووٹوں کو تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے کانگریس سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں۔