بیگم بازار کی ایک عمارت میں آتشزدگی

   

حیدرآباد۔26؍ اپریل( سیاست نیوز) بیگم بازار علاقہ میںواقع ایک عمارت میں آج رات دیر گئے آگ لگ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سواستک مرچ گودام سے متصل ایک عمارت کی دوسری منزل اچانک آگ لگنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ مقامی عوام نے ڈائیل 100 کو فون کیا جس کے نتیجہ میں کچھ ہی دیر میں دو فائر انجن وہاں پہنچ گئے ۔ آگ شدید ہونے کی وجہ سے فائر انجن عملہ نے شیٹر کو توڑ کر آگ پر قابو پالیا ۔