بیگم پیٹ اور تروپتی کے ایرپورٹس ہوائی سرویسنگ سنٹرس میں تبدیل ہوں گے

   

مرکزی وزیر شہری ہوابازی جیوتر آدتیہ سندھیا کا اعلان ، بحیثیت وزیر 100 دن کی رپورٹ پیش
حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر شہری ہوابازی جیوتر آدتیہ سندھیا نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ اور تروپتی کے علاوہ ملک دوسرے شہروں کے ایرپورٹس کو طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت ( ایم آر او ) سنٹرس میں تبدیل کرنے ایک نئی پالیسی تیار کی گئی ہے۔ شہری ہوابازی وزارت قبول کرنے کے بعد پہلی مرتبہ دہلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جیوتر آدتیہ سندھیا نے اپنے 100 یوم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے نئی پالیسی کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک انجن اور ہوائی جہازوں کی سرویسنگ بیرونی ممالک کی جاتی رہی ہے ۔ اب اس تجارت کو ملک میں توسیع دینے کے منصوبے کے تحت نئی پالیسی معارف کرائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 710 ہوائی جہاز ہیں ۔ ان تمام کی سرویسنگ مذکورہ ایرپورٹس بیگم پیٹ ، تروپتی ، بھوپال ، چنائی ، دہلی ، ممبئی اور کولکتہ ایرپورٹس کے ( ایم ار او ) سنٹرس میں کی جائے گی ۔ جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا کہ وزارت دفاع اور ملٹری طیاروں کی سرویسنگ بھی انہیں مراکز پر کرانے مرکزی حکومت کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اُڑان اسکیم کے تحت 50 نئے راستوں کو ہموار کیا جارہا ہے ۔ ان میں 30 اکٹوبر تک اور ماباقی 20 کا نومبر تک آغاز کردیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر شہری ہوابازی نے کہا کہ ستمبر کے اواخر تک ایر ہوا 3.0 پورٹل کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ جس سے زیر التواء تمام شکایتوں کی تفصیلات سیول ایویشن ڈپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ پر پیش ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہوائی کرایوں کی واپسی ( ریفنڈ) کی ذمہ داری صرف ٹکٹ ایجنسیوں تک محدود نہیں رکھ رہے ۔ بلکہ اس کی ذمہ داری ایر لائن کو بھی دے رہے ہیں ۔ ہر ٹکٹ پر ایر سیوا کیو آر کوڈ رہے گا ۔ جو شکایت کرنا چاہتے ہیں وہی اسکیان کرکے فوری شکایت کرسکتے ہیں۔ N۔