حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں بیگم پیٹ ایرپورٹ کا قیام آخری نظام میر عثمان علی خاں نے 1934-35 میں قائم کیا ۔ حیدرآباد اسٹیٹ ایروکلب کا افتتاح جون 1936 میں بیگم پیٹ میں ہوا ۔ جس کے پانچ ماہ بعد شہزادی درشہوار نے ٹرمنل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ۔ 1937 میں کراچی سے مدراس ( چینائی ) تک ٹاٹا سرویس چلنے لگی ۔ 1938 میں حکیم پیٹ ایرفیلڈ کے بجائے بیگم پیٹ ایرپورٹ سے سفر کا آغاز ہوا ۔ جنگ آزادی کے دوران ریاستی حکومت نے بیگم پیٹ کا کنٹرول ڈائرکٹوریٹ آف سیول ایویشن کے حوالہ کردیا ۔ رائل ایر فورس نے 1942 میں ایک فلائنگ اسکول کا انتظام کیا اور مئی 1946 میں بیگم پیٹ سے بنگلور کے لیے دکن ایرویز کی پہلی پرواز نے اڑان بھری ۔ 1948 میں پہلی حج کے لیے پرواز کا آغاز ہوا ۔ مئی 1950 میں کمرشیل ایر لائنس کا آغاز ہوا ۔ 1970 کی رہائی میں انڈین ایر لائنس نے حیدرآباد کو ملک کے ساتھ شہروں سے جوڑ دیا اور ممئبی جانے والی پروازوں میں کاراویلس کا استعمال کیا ۔ 1972 میں ایک نیا ٹرمنل مکمل ہوا ۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ 1975 میں ڈھائی لاکھ مسافرین کو سنبھالا ۔ ہوائی اڈے سے 1990 میں شارجہ اور کویت کے لیے بین الاقوامی پروازیں تھیں ۔ 1990 کی دہائی میں آندھرا پردیش کی حکومت نے حیدرآباد کے لیے ایک نیا ہوائی اڈہ بنانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے شمس آباد کا انتخاب کیا ۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ میں مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا اور ٹرمنل ناکافی ہورہا تھا ۔ ہوائی اڈہ کو وسعت دینے کی بہت کم گنجائش تھی ۔ فروری 2005 میں لفتھانسا نے حیدرآباد اور فرینکفرٹ کے درمیان ایک نان اسٹاپ پرواز کا آغاز کیا ۔ ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا ایک اورجٹ پل اور پانچ پارکنگ اسٹانڈ کا اضافہ کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے ٹریفک کو قابو کیا ۔ مارچ 2006 سے مارچ 2007 کے درمیان 5.8 ملین مسافروں نے سفر کیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 44 فیصد مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ سے آخری اڑان بھرنے والی فلائیٹ 23 مارچ 2008 کو 00:25 بجے بینکاک جانے والی تھائی ایرویز تھی جب بیگم پیٹ ایرپورٹ بند ہوا تب وہ ہندوستان کا چھٹا مصروف ترین ایرپورٹ تھا ۔ اس وقت 10 ہندوستانی ایر پورٹس اور 13 بیرون ممالک کے ایرپورٹس کی خدمات حاصل تھی ۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ کو پرواز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس میں ایر فورس اسٹیشن بھی قائم ہے ۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ ونگس انڈیا کی میزبانی بھی کرتا ہے جو ملک کا پہلا سیویلین ایر شو ہے جو 2008 میں انڈیا ایویشن کے نام سے قائم ہوا ۔۔ ش