بیگم پیٹ ایرپورٹ پر ونگز انڈیا نمائش

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر ونگز انڈیا نمائش کا آغاز ہوچکا ہے ۔ نمائش کا افتتاح شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس نمائش کا اہتمام شہری ہوا بازی کی وزارت اور فیڈریشن آف انڈیا چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذریعے کیا جارہا ہے ۔ یہ نمائش 31 جنوری تک جاری رہے گی ۔ ایر شو میں مختلف ممالک اور تنظیموں کے مختلف قسم کے طیاروں ، ہیلی کاپٹروں ، پورٹیبل پروازوں اور تجارتی طیاروں کے ذریعے متاثر کن ایرو بیٹکس پیش کئے جائیں گے ۔۔ ش