حیدرآباد ۔ 21 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ بیگم پیٹ فلائی اوور پر آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک تیز رفتار کار نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دیکر پلٹی مار دی۔ اس حادثہ میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کے فوری بعد کار ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ صبح کے وقت یہ حادثہ پیش آنے کے سبب مصروف بیگم پیٹ علاقہ میں ٹریفک کچھ دیر کیلئے متاثر ہوگئی تھی اور ٹریفک پولیس عملے نے اس گاڑی کو وہاں سے بذریعہ کرین منتقل کیا۔ بیگم پیٹ پولیس نے اس سلسلے میں کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاہے ۔ ب