بیگم پیٹ میں قتل کی واردات

   

حیدرآباد۔ غلط فہمی کی وجہ سے بحث و تکرار کے سبب قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ بیگم پیٹ میں 40 سالہ معین الدین کا قتل کردیا گیا۔ انسپکٹر پولیس پی سرینواس راؤ نے بتایا کہ معین الدین اور حملہ آور بغداد ایک ہی علاقہ میں رہتے تھے ۔ معین الدین گذشتہ 15 دن سے مقبول نامی شخص کی ڈی سی ایم کا کام کررہا تھا جو پیشہ سے ڈینٹر تھا۔ کل شام کام ختم کرنے کے بعد مقبول نے بغداد کا تذکرہ کیا اور کہا کہ بغداد اگر ہوتا تو کام بہت جلد ختم ہوجاتا ۔ بغداد کے تذکرہ کے دوران وہ پہنچ گیا اور غلط فہمی کا شکار ہوگیا اور معین سے تکرار کرنے لگا اس دوران دونوں میں تکرار جھگڑے کا رخ اختیار کرگئی اور بغداد نے معین پر حملہ کردیا پہلے اس کے سینے پر وار کیا اور دونوں میں لڑائی جاری تھی کہ بغداد نے پتھر سے وار کردیا۔ اس حملہ میں معین الدین شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران آج دوپہر میں فوت ہوگیا۔ بیگم پیٹ پولیس نے بغداد کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔