بیگم پیٹ میں نابینا لڑکی کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔ /16 اگست (سیاست نیوز) بیگم پیٹ علاقہ میں ایک نابینا لڑکی کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ دیپکا جو اناج پور حیات نگر علاقہ کے ساکن شخص راما سوامی کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی نابینا تھی جو بیگم پیٹ میں واقع نابینا اسکول میں زیرتعلیم تھی ۔ /14 اگست کے دن یہ لڑکی بیگم پیٹ کے علاقہ میں بے ہوش دستیاب ہوئی تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ لڑکی کل فوت ہوگئی ۔ پولیس بیگم پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔