نرمل ۔7فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وارڈ کی ترقی ہوکہ ریاست کی ترقی بی آرایس سے ہی ممکن ہے ۔ آج سارے تلنگانہ میں عوام چندر شیکھررائو سابق وزیراعلیٰ کی کارکردگی اوران کی اسکیمات کو یاد کررہے ہیں۔یہ بات انیل جادھو رکن اسمبلی بودھ نے آج نرمل کے مختلف بلدی وارڈس میں بی آرایس امیدواروںکی انتخابی مہم میںحصہ لیتے ہوئے کہا کہی اور تمام طبقات کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ بی آرایس کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں۔مسٹرانیل جادو رکن اسمبلی جوبلدی انتخابات نرمل کے انچارج ہیںایک ہفتہ سے نرمل میں کیمپ کرتے ہوئے پارٹی کارکنوںکو ضروری ہدایت دے رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ اے راجندر ‘محمدسلمان خان سابق معاون رکن بلدیہ ‘محمد نذیرالدین سابق رکن حج کمیٹی ودیگر موجود تھے ۔جبکہ نرمل انچارج بی آرایس مسٹررام کشن ریڈی ان قائدین کی سرپرستی کررہے ہیں۔