عادل آبادکی ترقی کیلئے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل ‘عظمت اللہ حسینی ودیگر قائدین کی پریس کانفرنس
عادل آباد۔7فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے والی سیاسی جماعتوں سے گریزکرتے ہوئے ترقی کے نام پر ووٹ مانگنے والی کانگریس جماعت کے امیدواروں کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دے کرعادل آبادکو ترقی کی سمت گامزن کرنے کا مشورہ مسٹرسیدعظمت اللہ حسینی وقف بورڈ چیئرمین نے مستقر عادل آبادکے کانگریس پارٹی دفتر میںمیڈیا سے مخاطب ہوکر دیا۔انہوںنے سابق بی آرایس حکومت پر سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس دورمیں ریاست کنگال ہوکر رہ گیا۔ مسٹر ریونت ریڈی حکومت کو عوامی حکومت قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کانگریس حکومت عوامی فلاح و بہبودگی کے علاوہ ترقیاتی کاموںپریقین رکھتی ہے ۔ریاست اور ضلع عادل آباد میں پائی جانے والی گنگا جمنی تہذیب کو برقراررکھنے کیلئے اپنے وارڈس سے کانگریس امیدواروں کو منتخب کرنے کی عوام سے خواہش کی ۔ مسٹرعظمت اللہ حسینی نے کہا کہ ریاستی حکومت مقروض ہونے کے باوجود خواتین کو بس میں مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ برقی سربراہی 200یونٹ مفت فراہم کیاجارہا ہے جبکہ 9لاکھ سے زائد مستحق افرادمیں سفیدراشن کارڈ فراہم کیاگیاہے ۔اندرماں اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیرکا سلسلہ جاری ہے ۔عادل آباد کے 49بلدی وارڈس میں خواتین کیلئے30نشستیں اورمسلم افرادکو 12نشستیں فراہم کی گئیںجبکہ دیگر سیاسی جماعتوں نے مسلم افرادکو اور خواتین کوانتخابات میں نظرانداز کرنے کا بھی الزٓم عائدکیا ۔ قبل ازیں مسٹرپی سدرشن ریڈی نے بھی مخاطب ہوکر ریاستی حکومت کی جانب سے جاری مختلف کاموںکا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی عادل آبادمیں ایک انڈسٹری قائم کرنے کا منصوبہ رکھے ہوئے ہیںجس سے بیروزگارنوجوانوںکو روزگار فراہم ہوگا اور عادل آباد میںایئرپورٹ قائم کرنے میں بھی کوشاں ہیں۔اس موقع پرطاہر بن ہمدان اردواکیڈیمی چیئرمین‘ مسٹراے اندرا کرن ریڈی ‘ ضلع صدر ڈاکٹر نریش جادھو‘سابق صدر ساجد خان ‘ اسمبلی انچارج کندی سرینواس ریڈی ‘ جی سجاتا ‘بھوماریڈی ‘سنجیوریڈی کے علاوہ دیگرموجودہے ۔ قبل ازیں مسٹرسید عظمت اللہ حسینی‘طاہر بن ہمدان ودیگر کی شال پوشی کی گئی ۔