حیدرآباد17جون (یواین آئی) حکمران بی آرایس قائدین کے مکانات پر آئی ٹی حکام کی تلاشی کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔ آئی ٹی حکام نے بھونگیر ایم ایل اے شیکھر ریڈی، ناگرکرنول ایم ایل اے مری جناردھن ریڈی کے گھروں کی تین دن تک تلاشی لی۔یہ تلاشی 14 جون کو صبح 6 بجے شروع ہوئی اور جمعہ 16 جون کی شام2 بجے تک جاری رہی۔ رکن پارلیمنٹ پربھاکر ریڈی کی رہائش گاہ پر تلاشی 14 جون کو ختم ہوئی جبکہ آئی ٹی حکام نے ایم ایل اے شیکھر ریڈی اور جناردھن ریڈی کے گھروں کی تین دن تک تلاشی لی۔ تلاشی کے بعد، آئی ٹی حکام جمعہ کی نصف شب کے بعد گھروں سے نکلے ۔ تلاشی میں آئی ٹی حکام نے کئی دستاویزات ضبط کئے ۔ آئی ٹی حکام کی جانب سے بینک لاکرز، کمپنی کے لین دین اور بینک لین دین کے دستاویزات کی بھی جانچ کی گئی۔ تلاشی کے بعد آئی ٹی حکام نے ایم ایل اے کو نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر پوچھ گچھ کیلئے تعاون کریں۔